پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولی مسترد کردی، ایئرلائن کی نجکاری کے لیے نئی تجاویز پیش کردی گئی گئیں جنہیں کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دی گئی بولی مسترد کردی گئی۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کےلیے نئی تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق نئی تجاویز کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کےسامنے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کےلئے دو تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کےلیے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31 اکتوبر کو کھولی گئی تھی، قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔

بعد ازاں دبئی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گروپ نے حکومت کو 250 ارب روپے کے واجبات سمیت 125ارب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش ارسال کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کی تھی ۔

النہانگ گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی تھی۔

پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرائی تھی، پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائنز کے لیے انجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی دیا گیاتھا۔

یاد رہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے سرمائے کا تقریبا 96 فیصد حصہ حکومت کے پاس ہے۔

سیکریٹری نجکاری عثمان اختر باجوہ اس عمل میں حصہ لینے والے بولی دہندگان کی صحیح تعداد کی تصدیق کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

پی آئی اے مختلف کاروباری شعبوں میں کام کرتی ہے جن میں مسافروں کی خدمات، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ٹریننگ، کارگو، انجینئرنگ اور ان فلائٹ کیٹرنگ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء

80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک

بجلی کی کٹوتی سے بچنے کیلئے صوبوں سے 150 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے

کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے

سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

?️ 12 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون

بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجٹ کے بعد سالانہ بنیادوں

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مداخلت کی اپیل

?️ 24 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

قومی اسمبلی: ’سیاسی جماعتوں کو ملک کیلئے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں‘

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے