پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن  واپسی

?️

کراچی (سچ خبریں) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر پورٹ  پر ہی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا ،جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔طیارے کے اگلے وہیل کو نقصان پہنچا ہے، طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پپش آیا ، حادثے میں ٹگ ماسٹر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ایئر بس 320طیارے کے نوزوہیل (اگلے وہیل)کو نقصان پہنچا۔

طیارے کے پش بیک کے دوران ٹگ ماسٹر کے کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے طیارے کے اگلے وہیل کو نقصان پہنچا ، جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا اور مسافروں کو لاونچ منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایئر بس 320طیارے کو حادثے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹگ ماسٹر کے بریک فیل ہوگئے تھے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث ایئر بس 320طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا، جس پر طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کو متبادل پرواز پی کے325کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت

موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے

اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی

فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات

190ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجو ع کرلیا

?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی

یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت

صیہونیوں کو مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کا سنگین تاوان ادا کرنے پڑے گا:حماس

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے

صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے