پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں

ائیر لائن

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے جنگ زدہ ملک میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال اور کابل ہوائی اڈے پر جم غفیر کے باعث افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں  پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ مشتعل شہریوں کا ہجوم رن وے پر دوڑ رہا ہے اور امریکی ایوی ایشن کے جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔

عبداللہ حفیظ نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیصلہ ‘مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت’ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 900 پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کابل کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر وزارت خارجہ سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت بھی مانگی گئی تھی۔

تاہم ہجوم کے رن وے اور جہازوں کی داخلی گزرگاہوں میں زبردستی گھس آنے کے علاوہ مسافر طیارے پر قبضہ کرنے اور امریکی ایوی ایشن کا جہاز اڑنے سے روک دینے کے بعد پی آئی نے کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ریکوڈک بل پر اختلافات: حکمران اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں

🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ایسے موقع پر جب ملک نازک سیاسی صورتحال

عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

🗓️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے

63 فیصد صیہونی طلباء تعلیم ترک کرنے کے خواہاں

🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج نے

ٹرمپ: انصار اللہ نے بڑی ہمت دکھائی۔ بھارت اور پاکستان کو جنگ بند کرنی چاہیے

🗓️ 8 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے ساتھ واشنگٹن کے معاہدے کا

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی

🗓️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل عوام کے

غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد

🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں

ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے