?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی تعمیر و ترقی اورحقیقی عوامی خدمات سے کیوں خوفزدہ ہے ، پیپلز پارٹی کو ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ میں کہا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں، جن سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نہ جانے کیوں خائف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرچی شہزادے کو عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں جبکہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی اپنے ہر دور میں نبھایا تھا۔


مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے صدر سے کیا مانگ کی ہے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر آصف زرداری
اگست
بیروت میں امریکی ارباب؛ حزب اللہ کا خلع سلاح کے خلاف بڑا انکار
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں سیاسی بحران طائف معاہدے کے بعد سے اپنی
اگست
آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات
جنوری
آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے،
مئی
شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر
اپریل
امریکہ کے پاس طالبان کے ساتھ تعاون کے سوا کوئی چارہ نہیں : عمران خان
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک تحریک طالبان
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا
دسمبر
بیلجیم میں صیہونی سفیر کی طلبی
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے
فروری