پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی تعمیر و ترقی اورحقیقی عوامی خدمات سے کیوں خوفزدہ ہے ، پیپلز پارٹی کو ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ میں کہا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں، جن سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نہ جانے کیوں خائف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پرچی شہزادے کو عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں مزید  کہنا تھا کہ  دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں جبکہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی اپنے ہر دور میں نبھایا تھا۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ماہ کے

بینچز کے اختیارات کا کیس آج کیوں مقرر نہیں ہوا؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی اور ریگولر بینچز

نقب میں صیہونی عرب سربراہی اجلاس کا مقصد

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے نقب اجلاس کی

سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے

?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں

نیتن یاہو کے کرپشن کیسز پر ٹرمپ کا جوا اسے آزمائیں مت!

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ

او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز

وزیر اعلی پنجاب کا مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ

?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے