?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے۔انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی نوید سنائی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت اگلے ہفتے میں منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں خوراک، زرعی سیکٹر پر ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے اس لیے مہنگائی میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔
اور انھوں نے بتایا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کی مکمل خودمختاری کا بل بھی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے ساتھ پیش کردے گی۔مشیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت کم کیوں نہیں ہو رہی اور عوام تک اس کا فائدہ کیوں نہیں منتقل ہو رہا؟۔
ہم نے ماضی میں بھی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی،آپ دیکھیں بھارت میں ہمارے روپے کے لحاظ سے قیمت 240 روپے تھی ہم نے ایسے 143 روپے پر رکھا ہوا تھا،کیونکہ ہم نے وہ ٹیکس اڑا دیے تھے جو ہم پٹرول کی قیمت پر لیتے ہیں۔پیٹرول لیوی بھی کم کر دی تھی کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے مہنگائی لوگوں تک پہنچے۔مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ پندرہ دن میں صرف ایک دفعہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت نیچے آئی ہے جس میں پاکستان نے یہ ردعمل دکھایا کہ قیمت نہ بڑھائی نہ کم کی۔
گزشتہ ماہ میں دو دفعہ ہم نے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی اب جیسے اور کم ہوگا تو آپ دیکھیں گے کہ ہم بھی کم کریں گے۔انہوں نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا ذمہ دار افغانستان سے ہونے والی تجارت کو قرار دیتے ہوئے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت نیچے آنے کی پیش گوئی کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تجارتی خسارہ بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت پر پریشر رہتا ہے۔
اس وقت ڈالر کا ریٹ 166، 168 ہونا چاہیے تھا۔
ریل ایکٹیو ایکسچینج ریٹ کے ساتھ یہی ریٹ بنتا ہے۔سات آٹھ روپے جو ہے وہ افغانستان میں لوگ اپنے لیٹر آف کریڈٹ وغیرہ یہاں سے کھول رہے ہیں۔یہی سے ڈالر لے کر یہیں سے ہمارے اکاؤنٹ میں ڈال رہے ہیں۔وہ ہمارے اوپر کرپ مارکیٹ میں پریشر ڈال رہے ہیں تو وہ ہمارا انٹر بینک میں بھی آرہا ہے۔اگلے چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ ہم ڈالر کی قیمت کو ٹھیک کر لیں گے۔انہوں نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی قیمت میں اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوا ہے آئندہ اس میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن کی دفاعی پالیسی میں امریکہ چین مسابقتی قانون کا اضافہ
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی دفاعی پالیسی کے وسیع منصوبے پر اس ہفتے ایوان نمائندگان
نومبر
شام کے شہر ادلب پر امریکی حملے میں 13 شہری ہلاک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو
فروری
مقبوضہ فلسطین میں توانائی کا بحران؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بجلی کے شدید
اکتوبر
رانا ثناءاللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت
?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی صورتحال کے پیش نظر رانا ثنا اللہ
مارچ
شام میں بڑھتے مسلحانہ حملے؛ 8 عام شہری جاں بحق
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، اس ملک
جنوری
ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،
اپریل
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی
نومبر
سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اظہار خیال
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ
مارچ