?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں اکثریتی پٹرول پمپس بند ہیں۔ اس صورتحال میں شہریوں کو ایک ہی بجائے 2 پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک جانب شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری جانب پٹرول پمپس کی بندش کے دوران ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپس کی بندش کی صورتحال کا ناجائز منافع خور بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، پٹرول بلیک میں 300 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہونے لگا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا، پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھے گی۔ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا۔ سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔
نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملگ گیر ہڑتال کے اعلان کے باعث پیٹرول پمپس پر طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام پیٹرول کی تلاش میں رل گئے۔
پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانے کرائے وصول کئے۔ واضح رہے ملک بھر میں تقریبا 9 ہزار 500 پیٹرول پمپس ہیں۔ پی ایس او آئل بزنس کا 70 فیصد ہے۔ پی ایس او کے کم و بیش تمام پمپس کھلے ہیں۔ گوکے 1000، شیل، ٹوٹل اور حسکول کے بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی فیول سپلائی بھی جاری ہے۔ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش برقرار ہے۔ منافع کی شرح بڑھوانے کیلئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔


مشہور خبریں۔
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
دسمبر
یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی
?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے
جولائی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے
ستمبر
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات
مئی