پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 28 فروری کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ روز کے لیے 2.50 سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 15 فروری کو ہونے والے حتمی حساب سے 2 سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں تقریباً 9 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 3.45 روپے سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے لگایا گیا ہے۔

بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن فی بیرل 2 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل جب کہ گزشتہ پندرہ دن میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 سینٹس فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی ایکس ریفائنری لاگت بھی نیچے آئی ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم ایک ڈالر کم ہوکر 8.8 سے 7.75 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ ڈیزل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر، پیٹرول میں 2.50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.50 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 257.13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 267.95 روپے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کا سرکاری ریٹ 174.85 روپے فی لیٹر ہے لیکن یہ 300 سے 350 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیہ والی سواریوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ براہ راست متوسط ​​اور نچلے ​​طبقات کے بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔

ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو مہنگائی کی وجہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشر میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترک پبلیکیشنز کا دعویٰ: دمشق انقرہ کی حمایت سے شامی کردوں کے خلاف آپریشن کے لیے تیار ہے

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: "ترکی” پبلیکیشن نے مظلوم عبدی اور احمد الشعرا کے درمیان

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی

5 ماہ میں بینکوں کی غیر سرکاری شعبے میں 2 ہزار 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی

صیہونی حکومت ایک "سیاسی سونامی” کے گھیرے میں 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان ویب سائٹ "واللا” کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی

یواے ای کا یمنی جزیرے سقطری پر دوسرا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات

 کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا

قیدیوں کے تبادلے میں سعودی اتحاد کی تاخیر پرصنعا کا شکوہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی سالویشن حکومت میں جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے

عدالت کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اسموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

?️ 3 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے