?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 28 فروری کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ روز کے لیے 2.50 سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 15 فروری کو ہونے والے حتمی حساب سے 2 سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں تقریباً 9 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 3.45 روپے سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے لگایا گیا ہے۔
بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن فی بیرل 2 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل جب کہ گزشتہ پندرہ دن میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 سینٹس فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی ایکس ریفائنری لاگت بھی نیچے آئی ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم ایک ڈالر کم ہوکر 8.8 سے 7.75 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ ڈیزل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر، پیٹرول میں 2.50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.50 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 257.13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 267.95 روپے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کا سرکاری ریٹ 174.85 روپے فی لیٹر ہے لیکن یہ 300 سے 350 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیہ والی سواریوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ براہ راست متوسط اور نچلے طبقات کے بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔
ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو مہنگائی کی وجہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشر میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی
فروری
جنگ بندی معاہدہ فوجی ردعمل کو نہیں روک سکے گا: انصاراللہ
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: یمنی سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی
اگست
ہیگ کورٹ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد روکنے کے حوالے سے پابندیاں
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے صیہونی حکومت کے خلاف اہم فیصلہ
اکتوبر
چین اور امریکہ اہم اقتصادی امور پر اتفاق رائے پر پہنچے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے بندرگاہی
اکتوبر
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان
ستمبر
روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ ماسکو
نومبر
فلسطینیوں کے حق میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے بارے خلیج تعاون کونسل کا بیان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل، محمد جاسم البدیوی نے
ستمبر
طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں
اپریل