پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ دوسری طرف سے  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

منگل کی شام وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی۔

ڈیڑھ روپے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 115 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔دوسری جانب گھریلو استعمال کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں فی کلو چار روپے سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتوں میں کمی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ماریہ چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اب کہیں گے کہ ’پٹرول پورے 1 روپے 50 پیسے سستا ہو گیا لیکن کوئی پٹواری اور لفافہ آپ کو نہیں بتائے گا۔فہد علی نے ٹویٹ کیا کہ ’عوام پر پٹرول بم گرانے والا میڈیا آج سستا ہونے پہ نیپال بیٹھا ہے اب بھی ذرا ہیڈ لائن چلائیں، شوں شوں ڈش ڈش گڑ گڑ گڑ۔

مشہور خبریں۔

حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک

سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4 قیدیوں کو سزائے موت کا حکم

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے

چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل

?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے

عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں:سید حسن نصراللہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی

روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر

بلوچستان میں سیلاب سے 43 فیصد فصلوں، 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ

?️ 19 اکتوبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں فوری ضررویات کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں

نیتن یاہو اور جولانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر زور دیا

اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن

?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے