پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمیئم کم ہونے کے سبب 15 جنوری سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول تقریباً 9 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب فی لیٹر 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر بھی گزشتہ روز (جمعہ کو) 280.40 روپے تک آگیا جوکہ دسمبر کے آخری ہفتے میں تقریباً 283 روپے پر تھا۔

لہٰذا پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جوکہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سال 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ ٹارگٹ مقرر کیا تھا لیکن اب توقع کی جارہی ہے کہ جون کے آخر تک یہ ٹارگٹ 950 ارب روپے سے زائد تک بڑھایا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا اہم محرک ہیں جوکہ دسمبر میں 29.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

فی الوقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے، تاہم حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور ڈیزل، ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ اور 95 ریسرچ آکٹین نمبر (آر او این) پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل دو روپے 19پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 11پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 165 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی

ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف

?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال

?️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب

21 ستمبر 2011 کو یمنی عوام کی فتح امریکہ کی دوہری شکست تھی:انصاراللہ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے 21 ستمبر کو یمنی

کیا ایران کے خلاف اسرائیل کے حملے میں امریکہ شریک ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایران پر حملے

صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل

ای سی سی کا ’اوزون‘ کو کم کرنیوالے انسولیشن اور فومنگ کے مواد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے موسمیاتی خدشات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے