?️
پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پولیس نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم کو حراست میں لیا تھا جس کے پولیس کی حراست میں لڑکے کی موت ہو گئی موت کی خبر سنتے ہی اہل خانہ اور اہل محلہ والوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر زبردست احتجاج کیا ہے۔
ساتویں جماعت کا طالبعلم پولیس کی حراست میں پر اسرار طور پر انتقال کرگیا جس کے بعد لڑکے کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ نے غربی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے غربی پولیس اسٹیشن کے پورے عملے کو معطل اور واقعے کی عدالتی انکوائری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم کی شناخت شاہزیب ولد خیال محمد کے نام سے ہوئی جو وارسک روڈ کا رہائشی تھا، اسے دکاندار کے ساتھ تلخ کلامی اور اسے اسلحہ دکھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ عدالتی انکوائری کے بعد اگر پولیس اہلکار لڑکے کی ہلاکت میں ملوث پائے گئے تو انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ثنا اللہ عباسی کو پولیس اسٹیشن جانے اور اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سٹی پولیس افسر عباس احسان اور ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے کہا کہ طالبعلم کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ یہ نہیں بتایا سکتے کہ طالبعلم نے کس طرح اور کس چیز سے خود کشی کی، غربی پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) دوست محمد کو بھی گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔
سی سی پی او کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پولیس نے لیاقت بازار کے دکانداروں کی جانب سے تلخ کلامی اور اسلحہ تاننے کی شکایت پر شاہزیب کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے دکانداروں کی شکایت پر اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت شاہزیب کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا بعدازاں شاہزیب نے لاک اپ کے اندر خودکشی کرلی تھی۔
پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ریکارڈ کروائے گئے ایک ویڈیو پیغام میں شاہزیب کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا لاک اپ میں پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہوا، انہوں نے کہا کہ وہ دوپہر 2 بجے اسکول امتحان کے لیے درکار تصاویر بنوانے بازار گیا تھا۔
والد کے مطابق دوپہر 3 بجے پولیس نے انہیں کال کر کے بتایا کہ ان کا بیٹا لاک اپ میں ہے جس پر وہ آدھے گھنٹے کے اندر پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ‘جب میں پولیس اسٹیشن تو پولیس نے مجھے 3 گھنٹے تک میرے بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور بعد میں پولیس نے انہیں کہا کہ ان کے بیٹے نے لاک اپ کے اندر کسی چیز سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ہے’۔
انہوں نے الزائم عائد کیا کہ پہلے پولیس نے ان کے بیٹے کو تشدد کر کے مار دیا اور ہھر خودکشی کا رنگ دینے کے لیے اس کی لاش لٹکادی، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انصآف فراہم کیا جائے ان کے بیٹے کے ساتھ پولیس نے غیر انسانی سلوک کیا۔
بعدازاں طالبعل کے رشتہ داروں نے غربی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا اور مصروف سنہری مسجد روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر ایک طالبعلم کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، مبشر نامی طالبعلم جامعہ پشاور میں داخلہ لینے کے لیے بنوں سے پشاور آیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان ایک بار پھر دشمنوں کے سامنے سرخرو ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا
اکتوبر
مغربی کنارے پر قبضے کی نئی صہیونی سازش
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں صہیونیوں کو براہ راست زمین
نومبر
مشرقی یوکرین کے 90 فیصد لوگ روس میں شامل ہونے کے خواہاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مشرقی یوکریں میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا
ستمبر
غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات/ جنگ کے خاتمے کی کوئی حقیقی ضمانت نہیں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: مصر اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی اور
اگست
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
کیا عراقی حکومت کو الحشد الشعبی کے مراکز پر امریکی اور سعودی حملوں کا علم تھا؟
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:عراقی حکومت کے ترجمان نے الحشد الشعبی کے مراکز پر امریکہ
اگست
روس کی یوکرائن میں جنگ کو روکنے کی کوشش
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بعض مغربی حکام
فروری
امریکی ایلچی کا جنوبی لبنان کا دورہ عوامی مظاہروں کے خدشے کے باعث منسوخ کر دیا گیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: میادین نیٹ ورک نے عوامی مظاہروں میں شدت آنے کے
اگست