?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، عوام فارم47 والوں کو مسترد کرچکے ہیں،مذاکرات صرف حقیقی عوامی نمائندوں سے ہونے چاہیں، عوام نے جس کو ووٹ دیا ہے وہ اصل میں عوام کے نمائندے ہوتے ہیں۔رہنماءپی ٹی آئی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دلائل پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل کی سماعت پی ٹی آئی کیلئے تاریخی لمحہ تھا۔
با نی پی ٹی آئی نے عدالت میں عوامی مسائل پر بات کی۔ لائیو سٹریمنگ کا مسئلہ بھی عدالت کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے رکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ترمیم کالعدم ہوئی تو میرا فائدہ ہوگا لیکن ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا۔
بانی پی ٹی نے ملک سے باہر اربوں روپے بھیجے جانے کا مسئلہ بھی کل کی سماعت میں عدالت کے سامنے رکھا۔
حقیقی جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں آتے ہیں۔رہنماءپی ٹی آئی فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اینٹی منی لانڈرنگ میں اپنے دور حکومت میں اپوزیشن سے معاونت مانگی تھی مگر اپوزیشن نے اس وقت عمران خان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ فیٹف کی قانون سازی منی لانڈرنگ کیلئے کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو کہا تھاکہ فیٹف کی قانون سازی میں حصہ لیں مگر اپوزیشن نے اس کے جواب میں بلیک میلنگ شروع کردی تھی کہ ہم نیب ترامیم لائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ تھی آئیں اینٹی منی لانڈرنگ پر قانون سازی کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی پر کوئی پرچہ نہیں درج کروایا۔


مشہور خبریں۔
عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی وزارت خارجہ نے عاصم افتخار کو نیا ترجمان
اگست
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرارے یونیسف کا کہنا ہے کہ
جنوری
مصری صدر نے صیہونیوں کو کون سے دو راستے دکھائے ہیں؟
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل اپنی
مئی
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
غزہ میں داخل ہونے والی زیادہ تر دوائیں بیکار
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
بھارت کو آبی جارحیت کا جواب قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دیں گے، وزیراعظم
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
حلیم عادل پانی چوروں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر سندھ
مئی