پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا، اگر باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا۔

اڈیالہ جیل میں وکلاء اور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، پوری قوم کو یکجا ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا، میں اگر جیل سے باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ اور ٹیلی تھون کرتا مگر اب اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ وہ بڑھ چڑھ کر اور دل کھول کر ریلیف کے کاموں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیں، اسی طرح بلوچستان میں سیاسی جلسے پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں پوری تحریک انصاف کو شرکت کرنی چاہیئے۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ملٹری آپریشن، ڈرون حملوں اور علاقوں سے بے دخلی کروانے کا عمل دراصل تحریک انصاف کی عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کو غیر مقبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، علی امین گنڈا پور کو اس آپریشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنی چاہیئے، صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب سے تباہ حال ہے، اگر وہاں ڈرون حملے اور آپریشن نہ رکا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی، ہمارے کتنے پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں، یہ آپریشن جب تک بند نہیں ہو گا، لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا اور دہشت گردی مزید بڑھے گی۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ افغانستان جائیں، ان کے ساتھ جا کر بیٹھیں اور باہمی مسائل اور امن و امان کے حوالے سے بات کریں تاکہ حالات کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے، جعلی وفاقی حکومت کو اس بات کا بھی جواب دینا چاہیئے کہ اگر مریم نواز جاپان اور تھائی لینڈ جا سکتی ہے تو خیبر پختونخواہ کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں امن کے لیے افغانستان کیوں نہیں جا سکتا؟

مشہور خبریں۔

برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور

افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن

عائشہ عمر نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے اپنے آنے

الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 14 جون 2021غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب

کیا سلامتی کونسل یمن اور غزہ پر دو الگ الگ اجلاس منعقد کرے گی؟

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج شام کو غزہ سے متعلق

صیہونیوں کا غزہ سے ایک اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کرنے کا دعویٰ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج اور شن بیٹ نے ایک بیان جاری کرتے

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا

?️ 31 مارچ 2021مظفرآباد(سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے