الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ میڈیا کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر 2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ گزشتہ روز نیپرا کی پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قلت کی وجہ سے مہنگے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، جس سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا، ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاور سیکٹر میں منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

اس سے قبل 31 جنوری کو نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی دسمبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت بتایا گیا کہ سی پی پی اے نے 5 ارب روپے سے زائد کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں۔

ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا تھا کہ اگر ترسیل کا نظام بہتر نہیں کیا گیا تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹس بڑھتی جائے گی۔

بعد ازاں نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے سسٹم کی بہتری کےحوالے سے آئندہ 3 سال کا واضح پلان مانگتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عرب ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی جوہری توانائی کمپنی روز اٹوم کے سربراہ نے اعلان

ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا دورہ: پرتشہیر مگر بے اثر

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ "دی پیپر” نے امریکی صدر

امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ

دہشتگردی جہاں سے بھی پنپ رہی خاتمہ ضرورت ہے۔ خواجہ آصف

?️ 1 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی

نزار آمیدی عراق کے نئے صدر منتخب

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ نے اتحادیہ میہنی کردستان کے امیدوار نزار آمیدی کو

شلپا شیٹی اپنے  شوہر سے کیوں علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہیں؟

?️ 30 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق افواہیں ہیں کہ

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ گورنر پنجاب

?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی

?️ 24 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے