?️
لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 35 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔پنجاب میں یومیہ 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے لوگ ماسک ضرور پہنیں، ایس او پیز پر عمل زیادہ ضروری ہے۔ اکثریت کو ویکسین لگ جائے تو سب کچھ کھولنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سب سے ضروری ہے، انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہے۔ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے تحت کام کی اجازت ہے، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر بھی پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 35 لاکھ افراد کو ویکسین لگوائی گئی ہے، ہمارے پاس بڑی تعداد میں ویکسین موجود ہے۔ یومیہ 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ محرم کی وجہ سے صرف کل ڈھائی لاکھ کے قریب ویکسین لگی ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 9 محرم الحرام کو بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، پنجاب کے 40 سال سے زائد عمر کے 47 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ چکی، 60 سال سے زائد 63 فیصد لوگوں کو پنجاب میں ویکسین لگائی گئی۔ پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے لوگ تقریباً 6 کروڑ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کی 35 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاتا ہے۔ 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو گھروں میں جا کر ویکسین لگائی گئی۔


مشہور خبریں۔
جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین
جولائی
یوکرین کا تازہ ترین آپریشن؛ روسی فضائیہ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان، مذاکرات پر اثرات
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:یوکرین نے "مکڑی کا جال” نامی خفیہ ڈرون آپریشن میں
جون
تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم
جنوری
فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے
فروری
لبنانیوں پر نازل ہونے والی مصیبتیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا
دسمبر
قاہرہ کا الازہر کے شیخ پر غزہ میں بھوک سے متعلق بیان ہٹانے کے لیے شدید
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: العربی الجدید کے مطابق، مطلع ذرائع نے افشا کیا ہے
جولائی
موساد وسیع ترین سائبر حملے کا شکار
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے گذشتہ روز صہیونی سکیورٹی ویب سائٹوں پر وسیع
جون
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی بلند ترین پر سطح پر پہنچ گیا
?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک
جولائی