پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا ، ریلیف پیکیج کے لیے پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فیئر پرائس شاپ قائم کرنے کی تجویزپر غور کیا جارہا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، ندیم کامران، چودھری محمد اقبال، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی، ذیشان رفیق، ٹکٹ ہولڈر حافظ محمد نعمان، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور چینی سستا کرکے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دیں گے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، افسوس عمران نیازی صرف سہانے خواب دکھاتے رہے، جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کے لیے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں ، افسران کو گراں فروشی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اضلاع میں دورے کرکے خود اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کروں گا، یہ ریلیف پیکیج اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو راضی کرنے کی حقیر سی کوشش ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا ‘ میں اور میرا وزیر اعظم عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں‘ میں آئی ایم ایف سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہا ہوں ، ہم کوئی نہ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے ، ہم ان جیسا وعدہ نہیں کریں گے چینی سستی دے رہے ہیں کچھ عرصے بعد مزید سستی دینے کا کہہ دیا ۔

مشہور خبریں۔

امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں .پاکستان

?️ 23 جون 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات

غزہ کی جنگ سلووینیا کی صدر کو کیا یاد دلا ر رہی ہے؟

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: سلووینیا کی صدر نے اعلان کیا کہ انسانی امداد کے

ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

?️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے

ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ

اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے

صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی

موجودہ صورتحال میں عرب ممالک حزب اللہ کے ساتھ ہیں یا اسرائیل کے؟

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان کے خلاف صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے