?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تعداد11 کی بجائے9 ہوگی، یونین کونسل کی تعداد 4015 ہی ہوگی، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل ختم کردیں گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ کے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا ہے، جس کے تحت بلدیاتی ایکٹ کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تعداد 11 کی بجائے 9 ہوگی، نئے بلدیاتی ایکٹ کے مسودے کے مطابق ٹاون کونسل کی تعداد 27 ہوگی، میونسپل کارپوریشن کی تعداد 16 کی بجائے 17 اور میونسپل کمیٹی کی 234 ہوگی، نئے بلدیاتی ایکٹ 2022 میں ڈسٹرکٹ کونسل کی تعداد 35 ہی رکھی گئی۔
مسودے کے مطابق نئے بلدیاتی ایکٹ میں تحصیل کونسل کی تعداد 137 رکھی گئی، نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق بلدیاتی نظام کی تعداد 459 ہوگی، یونین کونسل کی تعداد 2013 کے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق 4015 ہی ہوگی، ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیں گئیں۔
اسی طرح نئے بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسل خواتین کی دو ممبر ہوں گے، ایک ورکر، نوجوان اور خصوصی افراد کی نمائندگی کے لیے ممبر مقرر کیا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول جاری کردیا۔نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت شیڈول کے مطابق نقشہ جات اور متعلقہ ڈیٹا سمیت دیگر خریداری اور انتظامی انتظامات 23 سے 27 جون تک 5 روز میں مکمل ہوں گے۔ ابتدائی وارڈز و حلقہ کی فہرست کی تیاری کے کام کے لئے 24 دن مختص کئے ہیں، یہ کام 28 جون سے شروع ہوکر 27 جولائی تک مکمل ہوگا۔ ان وارڈز اور حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 جولائی سے 7 اگست تک داخل کئے جاسکیں گے جن پر فیصلے 29 اگست تک ہوں گے۔ وارڈز اور حلقہ جات کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری ہوگی۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی
جولائی
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کی عید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے دنوں
جولائی
فلسطین کے بارے میں اسپین کی یورپی ممالک سے اپیل
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے یورپی ممالک سے درخواست کی
جون
پیوٹن-بائیڈن ملاقات، کامیاب یا ناکام
?️ 20 جون 2021(سچ خبریں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن
جون
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
جون
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بن گئے
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی
جولائی
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون
شہباز شگری کی گرل فرینڈ سے دھوکے پر بات کی ویڈیو وائرل
?️ 17 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے کے دو
اکتوبر