پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تعداد11 کی بجائے9 ہوگی، یونین کونسل کی تعداد 4015 ہی ہوگی، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل ختم کردیں گئیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب کابینہ کے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا ہے، جس کے تحت بلدیاتی ایکٹ کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تعداد 11 کی بجائے 9 ہوگی، نئے بلدیاتی ایکٹ کے مسودے کے مطابق ٹاون کونسل کی تعداد 27 ہوگی، میونسپل کارپوریشن کی تعداد 16 کی بجائے 17 اور میونسپل کمیٹی کی 234 ہوگی، نئے بلدیاتی ایکٹ 2022 میں ڈسٹرکٹ  کونسل کی تعداد 35 ہی رکھی گئی۔

مسودے کے مطابق نئے بلدیاتی ایکٹ میں تحصیل کونسل کی تعداد 137 رکھی گئی، نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق بلدیاتی نظام کی تعداد 459 ہوگی، یونین کونسل کی تعداد 2013 کے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق 4015 ہی ہوگی، ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیں گئیں۔

اسی طرح نئے بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسل خواتین کی دو ممبر ہوں گے، ایک ورکر، نوجوان اور خصوصی افراد کی نمائندگی کے لیے ممبر مقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول جاری کردیا۔نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت شیڈول کے مطابق نقشہ جات اور متعلقہ ڈیٹا سمیت دیگر خریداری اور انتظامی انتظامات 23 سے 27 جون تک 5 روز میں مکمل ہوں گے۔ ابتدائی وارڈز و حلقہ کی فہرست کی تیاری کے کام کے لئے 24 دن مختص کئے ہیں، یہ کام 28 جون سے شروع ہوکر 27 جولائی تک مکمل ہوگا۔ ان وارڈز اور حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 جولائی سے 7 اگست تک داخل کئے جاسکیں گے جن پر فیصلے 29 اگست تک ہوں گے۔ وارڈز اور حلقہ جات کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن

جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر

غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی

اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

?️ 22 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس

امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے

ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم  نے پیر کے

بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے