?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضروریات آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ صحت کارڈ کا آغاز دسمبر میں ہو گا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے۔
سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا ، ہماری حکومت کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے ، علاج معالجے کی سہولیات پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کو دور دراز علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسی لیے ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لائی۔
وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ دی گئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئیں جب کہ بریفنگ میں معاوَن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس دوران بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر2021ء تک صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے ، 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، جس کے ساتھ صوبہ پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر 2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی ، جس کی بدولت سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا، پسماندہ اضلاع بشمول ڈی جی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے
جون
عراقی انتخابات سے 5 ہفتے پہلے؛ مہمات کے آغاز اور اتحادیوں کی نقاب کشائی کے ساتھ تندور گرم ہو رہا ہے
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق کے شیعوں کے گھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے
اکتوبر
شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی
مارچ
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
یمنیوں کے ملک کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کی مذمت میں مظاہرے
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: المحویت، حدیدہ، ذمار، ریمہ، صعدہ، حجہ اور صنعاء کے شہر
جنوری
صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار
?️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور
جولائی