?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر جان لیوا حملہ کی کوشش کی متفقہ طور پر مذمت کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کابینہ نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔
عمران خان کو چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملہ ایک مذموم کارروائی ہے جس کا مقصد ملک کے امن و امان، اتحاد اور سالمیت کو سبوتاژ کرنا اور بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کابینہ وزیر آباد فائرنگ کے واقعے کے دوران شہید ہونے والے پارٹی کارکن معظم گوندل کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
کابینہ نے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حملے میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قرارداد میں سینیئر صحافی ارشد شریف اور صدف نعیم کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مونس الٰہی نے ملک اور عوام کی خدمت کے عزم پر عمران خان کی تعریف کی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے اجلاس کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ تقریباً ڈھائی ہزار مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کے لیے نئی سی ٹی سکین اور تھیلیم اسکین مشینوں کی خریداری کی منظوری دی اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں بلا تاخیر ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ایک نئی فارمیسی بھی قائم کی جائے گی تاکہ مریضوں کو اس کے لیے بالائی منزل تک نہ جانا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی کی پاور سپلائی کو سولر پاور پر تبدیل کرنے کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ اس حوالے سے محکمہ توانائی کی مشاورت سے منصوبہ تیار کیا جائے۔
انہوں نے پی آئی سی کے کنٹریکٹ ملازمین کو اس سلسلے میں وضع کردہ پالیسی کے مطابق ریگولر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد
جولائی
مفتی اعظم عمان کی فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت میں اضافے پر مبارکباد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فائر کیے
مئی
صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کی قابضین کی
فروری
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل
اپریل
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی جرنیلوں
نومبر
اردن میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت امان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر
حزب اللہ کا نیا مہلک حملہ؛ حیفا میں دشمن کے جانی نقصانات کی منتقلی
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صہیونی حکومت
مئی
امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات
اپریل