پنجاب میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے منظوری کے بعد 5 میں سے 4 نئے اضلاع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ شامل ہیں۔

پانچواں ضلع تونسہ شریف کا نوٹیفکیشن فورٹ منرو تحصیل کی از سر نو تشکیل کے بعد آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاستدانوں نے صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا تھا کہ تحصیل فورٹ منرو کو ضلع ڈیرہ غازی خان سے منسلک کیا جائے جو کہ صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ یہ تحصیل تونسہ شریف سے 100 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔

انہوں نے شکایت کی تھی کہ علاقے کی بڑی آبادی کا اپنے مسائل کے حل کے لیے تونسہ شریف کا رخ کرنا نسبتاً ناقابل عمل ہوگا۔

بورڈ آف ریونیو آئندہ ہفتے کے اوائل میں فورٹ منرو کو تونسہ شریف کی بجائے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ منسلک کرنے کی سمری پیش کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نئے اضلاع میں مکمل ضلعی انتظامی سیٹ اپ قائم کرنے کی پابند ہو گی۔

ہر ضلع میں تمام صوبائی محکموں کے ضلعی دفاتر ہوں گے اور ہر ضلع کو اس کے انتطامی معاملات کے لیے علیحدہ بجٹ بھی ملے گا۔

نئے لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ میں نئے اضلاع میں ضلعی کونسلیں ہوں گی اور اس کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر 5 نئے اضلاع بنانے کی منظوری دی تھی۔

بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن زاہد اختر زمان نے اجلاس میں پنجاب میں نئے اضلاع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا انتباہ

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے

فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین

مزاحمتی تحریک کی صیہونیوں کے ساتھ جامع تصادم کی تیاری

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ صیہونی حکومت کی

پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔ آصف زرداری

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ

معاملات بھارت نے بگاڑے ، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے: وزیر خارجہ

?️ 23 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات

حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول

اردوغان ایران کا دورہ کریں گے

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی

یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی میڈیا نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے