پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور صوبائی وزرا سے ملاقات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبے میں یونین کونسلوں کی حد بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کا جائزہ لینے کے بعد اسے غیر متوازن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی اور آئینی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کا حد بندی کا نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یک طرفہ نوٹیفکیشن عوامی رائے کو دبانے اور کچلنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی حد بندی سے متعلق مشاورت اور فیصلوں کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر صرف ایک مضبوط جمہوری حکومت کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر حلقہ بندی الیکشن کمیشن کے یک طرفہ نوٹیفکیشن کے مطابق کی جاتی ہیں تو پھر صوبے میں مضبوط مقامی حکومتیں ایک ادھورا خواب ہی رہ جائیں گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بادی النظر میں یہ یک طرفہ نوٹیفکیشن بد نیتی پر مبنی ہے جو ایک خاص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان کے اس یکطرفہ نوٹیفکیشن پر ہمیں سخت تحفظات ہیں۔

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، راجا بشارت، میاں محمود الرشید اور ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے بھی شرکت کی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں ہونے والے انتخابات کے لیے حلقوں کی حد بندی کا شیڈول جاری کیا۔

حالیہ دنوں میں یہ تیسرا موقع ہوگا جب الیکشن کمیشن پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے حلقوں کی حد بندی کرے گا۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سینئر قانون دان فیصل چوہدری اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے جہلم اور فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز

🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس

مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا: محمود خان

🗓️ 31 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی

بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے

تل ابیب کا دعویٰ آپریشن العاد کے ذمہ داروں کی گرفتاری

🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے عبوری صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے

گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے

🗓️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا

فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ

🗓️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کافی مشکلات کا

لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے