?️
پنجاب(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کسی طور ٹوٹتا دکھائی نہیں دے رہا اور ملک میں 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وبا کی پہلی لہر کے عروج سے بھی بڑی تعداد ہے پنجاب میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 114 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 410 تک پہنچ گئی ہے۔
کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 112 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 131 مریض انتقال کر گئے۔
وبا کی تشخیص کے لیے 29 اپریل کو مجموعی طور پر 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں نتائج مثبت آنے کی شرح 10.41 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 91 ہزار 547 تک پہنچ چکے ہیں۔
ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 8 لاکھ 20 ہزار 823 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 17 ہزار 811 زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 272 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔
کیسز میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش، کاروبار کے اوقات مختصر، دفاتر میں کم حاضری سمیت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں اور صورتحال بہتر نہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
پاکستان میں 30 اپریل کو چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:
پنجاب
وبا کی تیسری لہر نے صوبہ پنجاب کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 2 ہزار 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 83 مریض دم توڑ گئے۔
پنجاب میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 114 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 410 تک پہنچ گئی ہے۔
خیبر پختونخوا
کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران پنجاب کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں گزشتہ روز مزید ایک ہزار 34 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 36 مریض دم توڑ گئے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 557 ہے جبکہ 3 ہزار 274 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
سندھ
ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں بھی کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 445 ہو گئی ہے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریضوں کا انتقال ہوا، مجموعی طور پر یہاں اب تک 4 ہزار 633 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 2 مریض اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
وفاقی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 75 ہزار 67 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 679 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مریض دم توڑ گئے۔یہاں مجموعی طور پر 17 ہزار 57 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس میں سے 475 انتقال کر گئے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید160 افراد کو متاثر کیا اور مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔یوں صوبے میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 278 اور اموات کی تعداد 234 تک پہنچ گئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں گزشتہ روز 9 کیسز سامنے آئے، یہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 305 ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش
?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
کیا جو بائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوں گے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں زیادہ تر پولز امریکہ کے موجودہ صدر جو
جولائی
میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں: عراقی وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومت کے امور کے وزیر اعظم مصطفیٰ
اگست
کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے
اکتوبر
آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے:عمران خان
?️ 5 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک
اپریل
یورپی یونین کے رکن ممالک بھی یونین میں یوکرین کی شمولیت کے مخالف
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیےمتعدد بار
مئی
آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ دفتر خارجہ
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ
اگست
آنروا نے غزہ میں خوراک اور ادویات سے بھرے ہزاروں ٹرکوں کے داخلے پر امید ظاہر کی
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی اور کام
جولائی