پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر تشوءیش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی چوتھی لہر میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔کورونا سے متاثر زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی،پنجاب میں کورونا کی شرح 6 فیصدہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چوبیس افراد انتقال کرچکے ہیں، لاہور میں 731 مریض داخل ہیں، اس وقت 72 فیصد وینٹیلیٹرز پر مریض ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 6 فیصد ہے ، کورونا کیلئے مختص راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں 3ہزار 8سو مریضوں کا علاج ہوا ہے، کورونا سے متاثر زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وبا سے چھٹکارا پانے کیلئے ویکسی نیشن واحد علاج ہے، راولپنڈی میں تین فیصد لوگ زیادہ متاثر ہیں، راولپنڈی میں 220 زیر علاج مریضوں میں 85فیصد نان ویکسینیٹڈ ہیں، 7 فیصد وہ مریض ہیں جنہوں نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہر روز 5سے 6 لاکھ افراد کو ویکسین لگارہے ہیں، اب تک 2کروڑ 87لاکھ 89 ہزار لوگوں کو ویکسین لگ چکی ، دسمبر تک 70 فیصد آبادی ویکسینیٹد ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں ۔

یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل ٹیمیں 2لاکھ 80ہزارافرادکوان کےگھروں تک جاکرویکسین لگاچکی ہیں، لاہور میں ریسکیو1122 کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں ہے، ریسکیو 1122 پر کال کرکے کسی بھی اسپتال میں داخل ہوا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بحرینی ولی عہد کا وزیراعظم سے ٹیلفونک رابطہ، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ

مصری وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی امید ظاہر کی

🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:   مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امید ظاہر کی کہ

پاکستان نے بھارت کی تردید مسترد کر دی

🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے

بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے

اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

🗓️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع

رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں

کیا فرانس براہ راست یوکرین جنگ میں داخل ہو گا؟

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک

دواؤں اور علاج پر پابندی،شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور جرم

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے رہنما شامی عوام کو سکون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے