?️
لاہور: (سچ خبریں) "ماڈرن پنجاب "میں عوام کیلئے خریداری کا نیا دور شروع ہوگیا، پنجاب کی سبزی منڈیوں میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف کرا دی گئی۔
ماڈرن سبزی منڈیوں خریداروں اور آڑھتیوں کے صاف پانی کے لئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں نیا سٹاف اور ویسٹ کولیکشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، پنجاب کے خریداروں اور آڑھتیوں کو 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں اب صاف ستھرے ٹائلٹ مکمل فعال ملیں گے۔
خریداروں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم اور ریٹ بورڈ آویزاں کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس فعال ہوچکی، ماڈرن سبزی منڈیوں کا گرین ویسٹ بائیو گیس اور پولٹری فیڈ بنانے کیلئے استعمال ہوگا، ہر ماڈرن سبزی منڈی میں ڈرینج سسٹم بحال کر دیا گیا، ہر مین ہول پر ڈھکن لگ گئے ہیں۔
پنجاب میں پہلی دفعہ سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کر دیا گیا، پنجاب میں آنے والے سبزی اور پھل کے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کر دی گئی، پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ماڈرن سبزی منڈیاں قائم ہوں گی۔
مری کے عوام کو سستے پھل اور سبزی فراہم کرنے کیلئے سپلائی چین سسٹم قائم کر دیا گیا، ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیاں میسر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کر دی اور عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو نوکری سے فارغ کر کے جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا، مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکرٹری بھرتی کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سے مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا، اب پنجاب میں کوئی مافیا نہیں پنپ سکتا، عوام کو ہر صورت پر سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، پھل اور سبزیوں منڈیوں کے خود سرپرائز وزٹ کروں گی، پنجاب میں ایسے شاندار کام ہو رہے ہیں کہ دوسرے صوبے تقلید کرنے پر مجبور ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
شری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آگئی،شوہر نے 5 سال بعد خاموشی توڑی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور
اکتوبر
کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم فیچر متعارف
?️ 21 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ
نومبر
حکومت کی کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 10.32 روپے مہنگی کرنے کی درخواست
?️ 12 ستمبر 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی صنعتی برادری اور سیاسی رہنماؤں کی شدید
ستمبر
الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر
اکتوبر
یمن نے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر نیویگیشن کے بارے میں حتمی انتباہ جاری کیا
?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: یمن میں انسانی ہمدردی کے آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے سول
مئی
ہسپتال میں سلمان رشدی کی تازہ ترین صورتحال
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے آیت شیطانی کے مرتد مصنف سلمان رشدی
اگست
نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں
اکتوبر
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ