?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیوں پر ہسپتال بنا دیا گیا، پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کیلئے پرعزم ہیں، تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔
سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا، سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
حاملہ خواتین کے چیک اَپ کیلئے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے جبکہ خواتین کیلئے ملٹی وِٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں موجود ہے، حاملہ خواتین کو بروقت مریم نواز ہیلتھ یا ہسپتالوں میں پہنچنے کیلئے ہمہ وقت رورل ایمبولینس سروس بھی میسر ہے۔
بچوں کے علاج کیلئے روزانہ ہر کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز دورہ کر رہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپوں میں نومولود بچوں کی روٹین ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔


مشہور خبریں۔
نتن یاہو تاریخی شکست کی قیمت ادا کرے گا: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ کار "آوی اساخاروف” نے مغربی ایشیا کے معاملات پر
اپریل
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج
?️ 14 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ
نومبر
پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمد پر سوالات اٹھ گئے
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور
مئی
بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی
مارچ
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری
امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100
اکتوبر
ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا
جون
پرویز الہیٰ کو کرپشن کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے پر اپیل پر ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب
?️ 25 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں
اکتوبر