?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں۔میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گوجرانولہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے صوبے میں خسرہ کیسز بڑھنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ویکسینیشن 90 فیصد تھی لیکن پچھلی حکومت میں بچوں کی ویکسینیشن پر توجہ نہیں دی گئی تاہم اب ہم جنگی بنیادوں پر صحت کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہو چکی ہے، جب کہ پنجاب بھر میں خسرہ کے بچوں کی تعداد 3200 سے ذیادہ پورے سال میں نہیں تھی، گوجرانوالہ میں بھی خسرہ کے بہت ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، لیکن ہم دو ہفتوں کے اندر پورے پنجاب کے بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز تعینات کردیں گے۔
دو روز قبل لاہور میں صوبائی وزیر سلمان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور صحت وتعلیم کے شعبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ دور حکومت کے نقصانات آج ہم بھگت رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں شیخوپورہ، پتوکی اور کبیر والا میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے تھے اور خاص طور پر کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات ہوئی تھی جس کے بعد سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹرعبد المجید کو معطل کردیا گیا تھا۔
خسرہ کی بیماری کسی انفیکشن یا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ بیماری عام طور پر سردیوں کے اختتام یا پھر موسم بہار کے آغاز میں ہوتی ہے۔
خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔
خسرہ کی علامات میں شدید بخار کے ساتھ کھانسی، ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا شامل ہے، خسرہ میں سرخ دانے چہرے اور گردن کےاوپر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال
جولائی
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس
فروری
ایران نے اکیلے امریکہ، اسرائیل اور مغرب کے خلاف جنگ جیت لی: حزب اللہ
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ
جون
سپیکر کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین کے بنیادی نکات پیش
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی
دسمبر
ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ
مئی
سعودی عرب میں خاشقجی کے انداز میں یمنی نوجوان کا قتل
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان
نومبر
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری