پنجاب حکومت گندم خریداری پرکوئی فیصلہ نہ کرسکی، کسانوں نے کل تک کی ڈیدلائن دیدی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت  گندم کی خریداری پر اب تک کوئی فیصلہ نہ کر سکی جب کہ کسانوں نے حکومت کو فیصلے کیلئے کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ 

ذرائع وزرت تجارت کے مطابق گندم خریداری پر آج وزراء کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس کے بعد کسانوں سے بات چیت کی جائے گی جبکہ کسانوں نے حکومت کو فیصلے کیلئے کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ 

رہنما کسان بچاؤ تنظیم سلطان جاوید کا کہنا ہے کہ ہم مزید لائحہ عمل کا اعلان کل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم کی طرف سے پاسکو ہدف بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ پنجاب حکومت بھی اسی طرز کا اعلان جلد کرےگی۔

کسان رہنما نے کہا کہ کسانوں سے گندم نہ خریدی  گئی تو اگلی فصل کی بوائی بھی متاثرہوگی، گندم درآمد کرنے والوں کے نام سامنے لائے جائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ملتان اور مظفر گڑھ کے کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم خریداری شروع  نا ہونے پر کسان مشکلات کا شکار ہیں جب کہ بہاولنگر میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاسکو کے ذریعے گندم کی خریداری جاری ہے۔ 

ملتان میں پنجاب حکومت اور نا ہی وفاق کے پاسکو  کے ذریعے گندم خریدنے کےاعلان پر خریداری کا آغاز ہو سکا، گندم کی سرکاری سطح پر خریداری نا ہونے کے باعث کسان پریشان ہیں اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ گندم کھیتوں اور شہروں میں سڑک کنارے رکھ کربیچنے پر مجبور ہیں۔

مظفرگڑھ میں بھی کسان حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نا ہونے پر پریشان ہیں اور کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ اورکوٹ ادو میں اس سال 6 لاکھ 85 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی تھی مگر ضلع مظفرگڑھ میں گندم خریداری کیلئے بنائے گئے17مراکز  پر باردانہ دستیاب نہیں اور نہ ہی خریداری کی جا رہی ہے۔

بہاولنگر میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاسکو کے ذریعے گندم کی خریداری جاری ہے مگر مقررکردہ سرکاری قیمت 3900 پرگندم بیچنے کیلئے کسانوں کوبار دانہ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کسان باردانہ نہ ملنےسے سستےداموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

پنجاب کے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ  حکومت صوبائی سطح پر گندم خریداری جلد شروع کرےاورکسانوں کا استحصال بند کرے۔

مشہور خبریں۔

قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے

عبرانی میڈیا نے Netanyahu کے مقدمے اور قید سے بچنے کے ممکنہ منصوبوں کی فہرست جاری کی

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام

بچوں کی ابتدائی پرورش مستقبل کی معیشت کا تعین کرے گی۔ احسن اقبال

?️ 17 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ

ارشد شریف کا قتل، سیاست میں مداخلت سے انکار اور فیصلہ کن لانگ مارچ

?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پیر کی صبح کا آغاز کینیا میں ارشد شریف

ٹرمپ کی روس کو دھمکی اور ڈیڈ لائن؛ ماسکو اور یورپ کے ساتھ ایک نفسیاتی کھیل

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: حالیہ جوہری ہتھکنڈے اور ٹرمپ کی روس کے لیے ڈیڈ

فلسطینی نوجوانوں نے تل آویو کے ساتھ تنازع کے اصولوں کو کیسے تبدیل کیا؟

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  جیسے جیسے صیہونی حکومت اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے