پنجاب حکومت کے سہولت بازار پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے سہولت بازار منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوگئے، عوام کو سستی اشیاء کی باسہولت فراہمی ہونے لگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا، پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ سہولت بازارو ں میں ایک سال کے دوران ساڑھے 8 کروڑ افراد کی آمد ہوئی، ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی، سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13 اشیائے خورونوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں، جس سے صارفین کو 11 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔

وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفر گڑھ کے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے، انہوں نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ، پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی

?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے

ٹرمپ: کوئی بھی نیٹ ورک جو میری منفی خبروں کا احاطہ کرے گا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ ان کی منفی خبروں

صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے

فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 15 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند

پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں  نے

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری

یمنی فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دے گی : انصاراللہ

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ایک وفد نے

غزہ میں کون سی فتح کی بات ہو رہی ہے، واضح نہیں!

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں:  صیہونی حلقوں کی فوج اور کابینہ پر تنقید کے سلسلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے