پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک پاس طلباء کے لئے اہم خوشخبری سامنے آگئی

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی و ثانوی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعتوں کے نتائج تیار کرلیے تھے لیکن کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار کیا جارہا تھا، لیکن آج وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق 16 اکتوبر سے پہلے رزلٹ کا اعلان ہماری ڈیڈلائن ہے، حکومت نے کورونا وباء کے باعث گریس مارکس کی پالیسی بنائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر میں سو فیصد تعداد اور معمول کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، طلباء کی 50 فیصد حاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی ہے، بل میں فیسوں میں اضافے کو کنٹرول اور اساتذہ کی جاب سکیورٹی کی شق بھی شامل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔اتھارٹی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکول کیخلاف قانونی کارروائی کرسکے گی۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کے تحفظ کیلئے بھی بل میں شق شامل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کی طرف سے حیفا پر بیلسٹک میزائل فائر

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب

کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کویتی خواتین نے بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر

عبرانی میڈیا: غزہ نے مغرب میں بہت سے نوجوانوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

سعودی وزیرخارجہ کے دورۂ ایران پر عرب میڈیا کا ردعمل

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے سرکاری دورہ ایران اور شفاف اور مثبت

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری

ایران کی بے مثال دفاعی صنعت کا صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلیجنس ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی

انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے

لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی

?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے