?️
لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا وائرس کی صورتحال کو تشویشناک کہتے ہوئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات کو عید پر مکمل بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 8 سے 16 مئی تک مری اورصوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران گھرمیں رہیں ، مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستے 16 مئی تک بند رہیں گے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کی خلاف وزری کرنے والوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں ۔
واضح رہے عید کی تعطیلات پر مختلف علاقوں اور مقامات سے سیاح مری اور ملحقہ تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں فیملی کے ساتھ مگر اس سال کورونا وباء کی وجہ سے ایس سی او سی اور صوبائی حکومتوں نے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
ویوو کا بہترین کیمرا فون متعارف
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے بہترین کیمرے
فروری
احسن اقبال کا اسد عمر کو خط
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ
اپریل
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 2 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت
جولائی
الیکشین کمیشن کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ انتخابات سے
فروری
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا
مئی
غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف
مئی