پنجاب حکومت نے مساجد میں داخلے پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے پابندی

?️

لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس وجہ سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی

پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ، اس کے علاوہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے ، بازاروں ، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، مساجد ، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے ، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

کبھی کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ مل گئی، سابق صدر

?️ 1 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے

?️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ

چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں

صیہونی ویب سائٹ نے ایران کے زیرزمین خفیہ فضائی اڈوں کی تعریف کی ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں، پاسداران انقلاب اور فوج کی طرف سے

سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

?️ 28 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے