?️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے اب مولانا فضل الرحمان کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی ف کی تنظیم انصار الاسلام پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوا لیا ہے۔
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چند ماہ قبل انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس معاملے کو صوبائی کابینہ کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے کسی قسم کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے تھے، جبکہ اب کالعدم مذہبی تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم مذہبی جماعت سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تنظیم سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ تنظیم کی یقین دہانی اور وسیع قومی مفاد میں کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 7 ستمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
ستمبر
2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو درپیش چیلنجز
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر
جولائی
سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور
جولائی
ایران کو تقسیم کرنے کا خواب چھوڑ دیں؛امریکی ویب سائٹ کا انتباہ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹکرافٹ نے مغربی و صہیونی حلقوں
جولائی
کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم
دسمبر
جنگ زدہ شہر الفاشر کی صورت حال المناک ہے: اقوام متحدہ
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایک وفد نے سوڈان کے شمالی دارفور
دسمبر
پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
?️ 10 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں
جنوری
امریکا میں آن لائن سرچنگ میں گوگل کی غیرقانونی اجارہ داری کے خاتمے پر کام شروع
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکا نے آن لائن سرچنگ میں گوگل کی غیرقانونی اجارہ
اکتوبر