?️
لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے.
مذکورہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر راہنماﺅں سے ملاقات کے دوران کیا گیا وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اتوار کے روز بھی کھلیں گی خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں بازار جلد کھولنے اور رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا.
واضح رہے کہ جون میں اس وقت کے عبوری وزیراعلی حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس فیصلے پرعمل درآمد 20 جون سے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت تجارتی اور کاروباری مراکز، دکانیں اور ریستوران شام 9بجے بند کرنے کی پابندی عائدکی گئی تھی جس پر پولیس کے ذریعے عمل درآمد کروایا جاتا رہا.
رمضان کے آخری عشرے اور عید الفطر پر اس میں رعایت دی گئی تھی اس فیصلے میں شادی ہالز رات دس بجے جبکہ ریستوران رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیئے گے تھے اس اعلان میں میڈیکل سٹورز کو استثنیٰ دیا گیا تھا. یہ فیصلہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سات جون 2022 کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی وزرائے اعلٰی کو آگاہ کیا تھا اورچاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات9بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا گیا تھا.


مشہور خبریں۔
پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود
جنوری
گارڈین: غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے دانستہ ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا
جون
ایک ضمنی الیکشن شریف کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ
اپریل
مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی
مئی
کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال
جنوری
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استعفی دے دیا
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار
مئی
سپیکر نے 26 ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی شروع کردی
?️ 10 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان اسمبلی کے خلاف
جولائی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کی ہدایت
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف
دسمبر