پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج عورت ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، خواتین سیاست،فوج، عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کر رہی ہیں، پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہے اس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، پنجاب کی عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی وہ آج محفوظ ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو عورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھے آج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں، مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی

برل کی اسرائیل پر تنقید

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیٹر جوزپ بوریل نے

الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

?️ 18 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج

پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا:خواجہ سعد رفیق

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے پر بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں

توشہ خانہ کیس: طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے