پشتونخوا ملی عوامی پارٹی باضابطہ طور پر دھڑوں میں تقسیم

🗓️

کوئٹہ:(سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے برطرف رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ کانگریس میں نئے دھڑے کا اعلان کردیا جس کے بعد پارٹی باضابطہ طور پر 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

سابق سینیٹر اور پارٹی کے صدر عثمان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال خان کاکڑ نئے دھڑے کے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ مختار خان یوسف زئی شریک چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی اور اور پالیسی کی مخالفت کرنے پر انہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

ایک ہفتے قبل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ساتویں کانگریس منعقد ہوئی تھی اور محمود خان اچکزئی کو بطور چیئرمین اور عبدالرحیم زیارتوال کو سیکریٹری جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز گروپ کے اجلاس میں پارٹی مندوبین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا محمد رضا کو سینئر ڈپٹی چیئرمین، حمید خان کو ڈپٹی چیئرمین، خورشید کاکا جی کو سیکریٹری جنرل، عیسیٰ روشان کو سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری اور یوسف کاکڑ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں نئے دھڑے میں عبید اللہ بابیت، صاحبہ بڑیچ، سراج افغان، سردار گلجان کبزئی، علی حیدر، گوہر علی، شاہ روم خان، خالد محمود، شمشیر علی خان صفت اللہ، عیسیٰ اچکزئی، باچا گل اور اعظم مسیزئی سینٹرل سیکریٹریز منتخب ہوئے ہیں۔

دھڑے کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے لینے کے لیے کانگریس آج (28 دسمبر 2022)کو دوبارہ منعقد ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟

🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے

زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں

🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11

وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات

🗓️ 10 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے  پارلیمنٹ میں غیررسمی

امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر انحصار کیوں؟

🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سینٹر کے سینئر ریسرچر نے ٹائمز آف انڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد

🗓️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم

اپنے ملک کو پیش آنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں:ایرانی جنرل

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری کا کہنا ہے

برطانیہ کے شام کے خلاف پروپیگنڈے پر 4 ارب ڈالر خرچ

🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے