پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکہ،کئی افراد شہید

?️

(سچ خبریں)پشاورکےعلاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ دھماکے میں شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 100 سے زیادہ  افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں شہید 30 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔

دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھماکا المناک ہے، یہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہلاکتوں کی بڑی تعداد ہے، اس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس سے رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز  نے اپنی ایک رپورٹ میں

صیہونی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے؛ بینیٹ کا طیارہ ریاض کی فضا سےاڑکر ابوظہبی کیوں گیا؟

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز

آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے  پر روس کا رد عمل

?️ 17 اگست 2025آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے  پر روس کا رد عمل

جیمی کارٹر 100 کا سال کی عمر میں انتقال

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:سابق امریکی صدر جیمی کارٹر، جو 100 سال کی عمر میں

خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان زبانی جھگڑے کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: انگلش تجزیہ کار الیگزینڈر مرکیورس کا خیال ہے کہ یوکرین کے

سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت

شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے عراق کی مکمل حمایت

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے