پشاور دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

?️

پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں شدت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، موٹر سائیکل دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران ناصر باغ روڈ پر دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، اس دھماکے میں ہلاک حملہ آور محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پزیر تھا۔

سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور کے ہلاک ہونے والے دوسرے ساتھی عامر اور زخمی شدت پسند عثمان کا تعلق بھی پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے، زخمی شدت پسند کے ہوش میں آتے ہی اس سے تفتیش کا آغاز کردیا جائے گا جب کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر کے علاوہ دہشت گردوں کے شناختی کارڈ اور مدرسہ کارڈ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 1 زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 پشاور کا کہنا ہے کہ بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکہ ہوا، اس دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 1 زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا 4 سے 5 کلو بارود دھماکے میں استعمال ہوا، اس دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی شخص ہے تاہم یہ دھماکہ خودکش تھا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا، بارودی مواد کو لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دھماکہ ہوا، اس کے ذریعے حملہ آور ٹارگٹ کس کو کر رہے تھا اب کچھ نہیں کہہ سکتے، اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد بدعنوانی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے، نگران وزیر قانون کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی

اسرائیل امریکہ کی مدد کے بغیر نہیں بچے گا: صہیونی فوج کے سینئر افسر کا اعتراف

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے آپ کو واشنگٹن سے خود مختار ظاہر

امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ

امریکہ ترکی کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے:ترک وزیر داخلہ

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ واشنگٹن اس ملک میں

روس اور چین فضائی برتری چاہتے ہیں: امریکہ

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک نئی رپورٹ میں روس

ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا

عدالت نے عمران خان نا اہلی کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے