پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا

دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا

?️

پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سے  تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے حق مہر میں سونے،چاندی کے بجائے  ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا۔ نائلہ نے یہ کام کتابوں کی قدرکرنے کے لئے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ شمال صافی کا نکاح سجاد ژوندون سے ہوا ہے۔انہوں نے اپنے شوہر سے حق مہر میں سونا چاندی کے بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا۔آج کل کے دور میں اگرچہ یہ بات عجیب لگتی ہے تاہم نائلہ شمال صافی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیوارات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالبہ اس لیے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہئیے۔

نائلہ شمال صافی نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا ختامہ ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روز بروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔

سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے میں نے اس لیے کتابیں مانگی ہیں اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حق مہر میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے حق مہر میں اپنے شوہر نے سونا، نقدی یا کچھ اور نہیں مانگا بلکہ دولہن کی جانب سے شوہر سے حق مہرمیں 100 کتابوں کا مطالبہ کیا گیا۔دلہا اور دلہن کی جانب سے یہ بات کسی سے شیئر نہیں کی گئی تھی لیکن ان کے دوستوں کی جانب سے یہ بات سوشل میڈیا پر بتائی گئی جس کے بعد یہ خبر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی وائرل ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے

مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت

?️ 9 مارچ 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم کی 2 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر

برطانوی وزیر دفاع وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار 

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ہفتہ کے روز اعلان

امریکہ لبنان میں صیہونی جرائم کی حمایت کیوں کرتا ہے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ، مغرب اور اسرائیل کے عسکری-سیکیورٹی اتحاد کے خلاف، بہترین

ہارن کی جگہ بم کا بٹن دبانے سے 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے شہر سامرا میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ

یمنی فوج کا بہار فتح نامی آپریشن کی تفصیلات کا اعلان

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار

کون کس کا حامی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے