پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو فوری طور پر بحال اور کشیدگی کو کم کرے۔

اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے بیان میں کہا کہ میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں اور انٹرنیٹ سروسز تک عوام کی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن پاکستان کے عوام کی معلومات تک رسائی سمیت دیگر آزادیوں کو خطرناک حد تک دباتے ہیں۔

مذکورہ کمیٹی امریکی خارجہ پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ان پالیسیوں کے نفاذ کے لیے فنڈز مختص کرتی ہے اور تمام سفارتی تقرریوں کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والی بےامنی کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مظاہرین سے بھی تشدد سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ٹوئٹ کیا کہ سیاسی تنازعات کے حل کے لیے آزادی اظہار رائے، پرامن احتجاج اور قانون کی حکمرانی اہمیت کی حامل ہیں۔

ایک امریکی سینیٹر نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کو کہے جبکہ دیگر قانون سازوں کا کہنا تھا کہ وہ صورتحال کا بہت باریک بینی اور احتیاط سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کی رہائی کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا لیکن پاکستان بھر میں پارٹی کارکنوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج بھی جاری رکھا۔

سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستان کے پشتو نیوز شو ’وی او اے دیوا‘ کو بتایا کہ میں پاکستان کی صورتحال پر فکر مند ہوں، میں معاملے کا بغور مشاہدہ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج محکمہ خارجہ میں ہمارے کچھ اہم لوگوں سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

کراچی میں پیدا ہونے والے ڈیموکریٹک سینیٹر نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کو انتخابات کا راہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کے نمائندوں کے ساتھ اپنی بات چیت میں زور دیں گے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابات کی تاریخوں پر اتفاق رائے کیا جائے تاکہ پاکستان میں لوگ آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے اپنے رہنماؤں کا انتخاب کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی

ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس

?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی

حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے‘ حافظ نعیم الرحمن

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت

معاہدے کے پہلے مرحلے کے بعد غزہ جنگ بندی کی صورتحال

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے

حماس کا جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں مزاحمت کی بنیادی پوزیشن پر زور 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے

کیا شریف خاندان کا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہونے والا ہے؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے

نصراللہ کی دھمکیوں سے صہیونی حلقوں میں زلزلہ

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے بحری حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے سید

بھارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے