?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آخری سانس کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران مرکزی ٹرک سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بچو اور میرے بھائیو! جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجائیں گے، ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ’ میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، جو نہیں دےگا ، تب بھی میں کھڑی رہوں گی، کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید نہیں، مجھے یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری جنگ تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتی‘، بشریٰ بی بی نے اپنے خطاب کے اختتام پر اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے اسلام آباد آنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے میں موجود ہیں، اس سے قبل تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ بشریٰ بی بی طبیعت خراب ہونے کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے جاری کردہ وڈیو پیغام پر عمران خان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بشریٰ بی بی نے اپنے وڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع گئیں کہ یہ کسے لے آئے ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل پر نشر کیے گئے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’جنرل باجوہ کو کہا گیا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو‘۔
اس بیان کے بعد بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پارٹی قیادت نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کردیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔
تونسہ شریف میں کچھی کینال منصوبے کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم پاکستان میں اعلان کرتا ہوں کہ کوئی ایسا ہاتھ جو پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا، قوم اسے اپنے ہاتھوں سے توڑ دے گی۔


مشہور خبریں۔
معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلیے آٹو موبائل انڈسٹری نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں بنانے والی
مئی
مراکش زلزلہ کی صورتحال اور بین الاقوامی امداد
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کے تباہ کن زلزلے کو 72 گھنٹے سے زیادہ
ستمبر
پاک-امریکا تعلقات اور خطے میں نئی تبدیلی
?️ 12 جون 2021(سچ خبریں) پاکستان کو 20 سال بعد امریکا کے ساتھ تعلقات میں
جون
امریکی صدر کا ہولوکاسٹ گف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: کل بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ریاستہائے
جولائی
پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور
اپریل
یمن جنگ اتنی طویل کیوں ہوئی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:2015 سے، جب یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت
مارچ
ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر شک کے دائرے میں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، اور وائٹ
مارچ
ایران کے خلاف جنگ پر میڈیا کے تاثرات
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی جارحیت کے آغاز
جون