پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنے پاس رکھنے سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لیے توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ ’ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحائف رکھنے والے دولت مند معزز شخصیات یعنی سیاست دانوں، ججوں اور جرنیلوں سے سو فیصد ادائیگی کی وصولی کرے‘۔

ساتھ ہی نور عالم خان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے دفتر کو آڈٹ کے نتائج عام کرنے کی ہدایت کی۔ اے جی پی کے دفتر نے جواب دیا کہ ایک ٹیم پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے اور توشہ خانہ کا آڈٹ بدھ سے شروع ہوگا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس وزارت بحری امور کے آڈٹ پیراز برائے سال 22-2021 کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔

پی اے سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، کراچی ڈاک لیبر بورڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آڈٹ پیراز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں پائیں۔

کچھ انتہائی سنگین خلاف ورزیوں میں ٹریفک اور فنانس ڈپارٹمنٹ کی 45 ارب روپے کی غیر تصدیق شدہ ریونیو وصولی بھی شامل ہے۔

اے جی پی نے کہا کہ کے پی ٹی کے پاس تمام کنٹینرز اور نان کنٹینرائزڈ کارگو کا تفصیلی اور مناسب ریکارڈ برقرار رکھنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

اسی طرح آڈٹ نے اتھارٹی کو مسلسل نقصان کے باوجود کے پی ٹی افسران/ اہلکاروں کو 6 ارب 20 کروڑ روپے کے بونس کی غیر منصفانہ ادائیگی کی نشاندہی بھی کی۔

آڈٹ پیرا میں کہا گیا کہ ’کے پی ٹی نے گزشتہ برسوں سے عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بونس کی مد میں 6 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم ادا کی ہے‘۔

پی اے سی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بحری امور کے سیکریٹری سید محمد طارق ہدیٰ کو ہدایت کی کہ وہ 4 ہزار سے زائد ملازمین کو چار بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس کی ادائیگی فی الفور روک دیں اور منافع کی بنیاد پر سال میں ایک بار الاؤنسز تک محدود رہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ کے پی ٹی کے ریونیو میں گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

کمیٹی کو کے پی ٹی کے تحت بندرگاہ کے علاقے سے باہر املاک سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے بقایا کرائے کی وصولی میں ناکامی، 3 ارب 60 کروڑ روپے کے اخراجات میں تضاد، کے پی ٹی کی اراضی پر غیر قانونی قبضے اور آئل کمپنیوں کے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے بقایا جات سمیت کچھ دیگر مبینہ بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صعدہ جارحیت مأرب شکست کا بدلہ

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار مغربی ممالک خاص طور پر

مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری میں تیزی: ماہر ین کا سخت انتباہ

?️ 4 فروری 2026مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری میں تیزی: ماہر ین

دہشتگرد ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے: وزیر داخلہ

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا

?️ 29 دسمبر 2021سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی

غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی آڑ میں صیہونی ظلم

?️ 27 جولائی 2025غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی

عالمی معیشت کے نظمِ نوین میں جوپولیٹکس کا غلبہ، منڈیوں کا بدلتا توازن اور بڑھتی بے یقینی

?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:اسپینی اقتصادی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت میں جوپولیٹکس

عالمی اداروں سے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردبائو ڈالنے کا مطالبہ

?️ 15 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت قیادت

کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے