پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کورونا سے جنگ ہار گئیں

پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کورونا سے جنگ ہار گئیں

🗓️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا سے سخت جنگ کرنے کے بعد  جان کی بازی ہار گئیں ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں ان  کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کا انتقال سی ایم ایچ ملیر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ فیز ٹو کی جامعہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کردی گئی۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔پی ایم اے کے مطابق حاملہ خواتین کو کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 220 ڈاکٹرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب

پاکستانی اور امریکی حکام کی ملاقات ختم؛افغان ماہرین کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی حکام کے

اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال

🗓️ 26 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ماہ طویل احتجاجی دھرنا دینے

ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی، امریکی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت

🗓️ 11 جنوری 2025 سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے

مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے

نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے

تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے