?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے ‘بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کے پیش نظر پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ کمانڈرز نے کانفرنس میں بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اجلاس کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق عسکری قیادت نے ‘بھارتی فوج کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے’ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘بے بنیاد پروپیگنڈا صرف ان کی مایوسی اور ان کے اندرونی تضادات خاص طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے’۔
کانفرنس میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ افغانستان اور پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے راہ ہموار کرنے کی خاطر عالمی برادری کی بامعنی مصروفیت اور مسلسل تعاون ضروری ہے۔
آرمی چیف نے اپنی گفتگو کے دوران فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت پر ان کی توجہ، غیر ملکی فوجوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ اور آپریشنل و انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی
جون
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
نومبر
دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کے کمانڈر نے غزہ
اکتوبر
یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
نومبر
حریت کانفرنس کا نظربند حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ
?️ 17 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری
?️ 17 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل
جولائی
ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات،تلخی کے بعد بات چیت
?️ 23 نومبر 2025ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات،تلخی کے بعد بات چیت نیویارک کے نوجوان
نومبر
لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقتصادی جریدے اکونومسٹ نے لبنان کے ساتھ جنگ کو صیہونی
ستمبر