🗓️
کراچی(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔ نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار سے متعلق آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
مشہور خبریں۔
ہم تم سے نزدیک ہیں؛صیہونی ذرائع ابلاغ پر وسیع سائبر حملہ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی
جنوری
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا
🗓️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں
مئی
برطانوی وزیر انسداد بدعنوانی مستعفی! وجہ ؟
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: Neue Züriche Zeitung، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے
جنوری
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
🗓️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟
🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون
جنوری
معصوم کشمیریوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت قابل مذمت،شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ، حریت رہنما مشتاق احمد بٹ
🗓️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق
دسمبر
روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ