?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ نئی رفت کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اچانک کشیدہ صورت اختیار کر گئے تھے جس نے نہ صرف خطے بلکہ اس سے باہر کے ممالک کی توجہ بھی حاصل کرلی تھی، ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے اگلے روز ہی اس کا بھرپور جواب دیا تھا۔
ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئیں تھیں، دفتر خارجہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔
18 جنوری کی علی الصبح پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
کشیدگی کے دوران چین نے ثالثی کی پیشکش جب کہ امریکا نے پاکستان، عراق اور شام میں ایران کے حملوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران نے 3 ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی، اس کے علاوہ افغانستان اور روس نے بھی دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سینئر سیاستدانوں کا مطالبہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکی
جون
ایکس کے حریف ’بلیواسکائی‘ کا قابل اعتماد اکاؤنٹس کیلئے بلیو چیک متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 24 اپریل 2025سچ خبریں: ایکس کے حریف ’بلیو اسکائی‘ نے پیر کے روز کہا
اپریل
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش
?️ 22 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور
جون
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر
نومبر
بھارتی اداکار کا اپنے بارے میں اہم اعتراف
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر
جولائی
خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات
دسمبر
الحوثی کی سعودی عرب کی دھمکی
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں زور
مئی