?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش کرنے اور بحالی امن کی کوشش کے لیے چمن سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد قندھار روانہ ہوگیا۔ یہ وفد سرحدی جھڑپوں کے معاملے پر افغان طالبان قیادت کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’یہ ایک 16 رکنی وفد ہے جس کی سربراہی ممتاز مذہبی اسکالر قاری اسلم علم یار کر رہے ہیں، وفد میں قبائلی عمائدین اور چمن کے ممتاز کاروباری رہنما شامل ہیں‘۔
یہ وفد قندھار کے گورنر حاجی محمد وفاند اور افغان طالبان کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا تاکہ سرحد کے دونوں جانب کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی جاسکے۔
ان مذاکرات کا اہتمام ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں پاکستان میں شہری بستی پر افغان سرحدی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین اور مذہبی رہنماؤں پر مشتمل وفد بھیجنے کا فیصلہ 17 دسمبر کو طے شدہ فلیگ میٹنگ ملتوی ہونے کے بعد کیا گیا۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے کیونکہ افغان سیکیورٹی حکام کو افغان رہنماؤں کے درمیان دھڑے بندی کے چیلنج کا سامنا ہے، اس صورتحال میں افغان طالبان سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی نہیں بنا سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار کے گورنر اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وفد ضرورت پڑنے پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام بشمول وزیر دفاع ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب سے مزید مذاکرات کے لیے کابل کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔
دریں اثنا پاکستان اور افغان فورسز کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری ہتھیاروں سے لیس اپنی اپنی پوزیشنوں پر چاک و چوبند تعینات ہیں۔
قبل ازیں سینیئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک ٹیم تمام مطلوبہ ادویات کے ساتھ چمن پہنچی تاکہ افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو امریکی حمایت حاصل تھی‘
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اشارہ
جولائی
فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے
فروری
یمنی فوج کا اماراتی آپریشنل روم پر میزائل حملہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں
فروری
اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ
?️ 11 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں
فروری
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا
?️ 20 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ممتاز شہید حریت رہنماؤں
مئی
وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر افغانستان کے مسائل کو اجاگر کریں گے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے
اپریل