پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک ۔ افغان سرحد  سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، یہ کارروائی اسی ماہ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں مہارت سے ٹرک میں ڈرائیور کے کیبن میں بنے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹرک سے برآمد کیے گئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین، 10 ہزار سے زائد گولیاں، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، برآمد اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین مزید کہتے ہیں کہ پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولے تھے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں سے محرومی کا شکار اور معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔

مشہور خبریں۔

سیکڑوں اقساط پر مشتمل بھارتی ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، فرحان سعید

?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا

مسجد الاقصی چلو

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے فلسطینی عوام سے صہیونیوں

تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ

?️ 31 جولائی 2025تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے  ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

?️ 23 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا

صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ ملتوی

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی پراسیکیوٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی جیت کے باوجود ایک غیر

فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم

صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے