?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے محبت، وابستگی اور حمایت تاریخ کا روشن باب ہے۔
ہفتہ کو یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بین الاقوامی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے پیغام کو پاکستان کی قومی پالیسی کا حقیقی ترجمان قرار دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جس عزم، ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ قربانیاں دی ہیں وہ پوری انسانیت کے لیے جذبہ حریت کی مثال ہیں۔ پاکستان اور فلسطین کے تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ ان کی بنیاد انسانیت، انصاف اور احترامِ آدمیت جیسے آفاقی اصولوں پر قائم ہے۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم ، جیسے اقوام متحدہ، او آئی سی، آئی سی جے وغیرہ پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان مسلسل غزہ پر اسرائیلی جارحیت، بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا آیا ہے۔ ہم فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی مدد کو اپنا فرض سمجھا ہے اور آئندہ بھی اس حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
پاکستان فلسطین کے ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور مسلسل ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن مجھے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں سجدہ ریز ہونے کی سعادت حاصل ہو۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دنیا کی اجتماعی آواز اور انسانی ضمیر فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور آزادی کا راستہ ہموار کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جارحیت کے بارے میں چین اور یورپی یونین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت
اکتوبر
حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دیکر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت
مارچ
جنوبی افریقہ نے امریکی غنڈہ گردی پر کڑی تنقید کی
?️ 22 نومبر 2025 جنوبی افریقہ نے امریکی غنڈہ گردی پر کڑی تنقید کی افریقہ
نومبر
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے نائب سربراہ
?️ 24 اکتوبر 2025ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے
اکتوبر
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور
?️ 6 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا
ستمبر
صیہونیوں کی آرزؤ ڈراؤنے خواب میں تبدیل
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کا خواب ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب
فروری